Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ورلڈ کپ میں شریک نوجوان بلے باز کے والد انتقال کر گئے

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز رنکو سنگھ کے والد خان چند سنگھ جگر کے کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے والد کافی عرصے سے علیل تھے۔ اس ہفتے کے شروع میں ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق رنکو سنگھ اس وقت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی اسکواڈ کا حصہ تھے۔ جیسے ہی انہیں یہ افسوسناک خبر ملی، وہ اس مشکل وقت میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہنے کے لیے فوری طور پر اپنے آبائی شہر علی گڑھ روانہ ہوگئے۔

یاد رہے کہ سپر 8 مرحلے میں بھارت نے زمبابوے کے خلاف چنئی میں اہم میچ کھیلا تھا جس میں بھارتی ٹیم نے 72 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ رنکو سنگھ اس میچ میں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں تھے تاہم وہ متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں آئے تھے۔

میچ کے فوراً بعد انہیں اپنے والد کے انتقال کی خبر ملی جس پر ٹیم انتظامیہ اور ساتھی کھلاڑیوں نے اظہار تعزیت کیا۔

کرکٹ حلقوں اور شائقین کی جانب سے رنکو سنگھ اور ان کے اہل خانہ کے لیے ہمدردی اور دعاؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں کرکٹ برادری ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
مزید پڑھیں‌:آج کے تازہ سونے اور چاندی کی نئی قیمتیں جانیں

یہ بھی پڑھیں