Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

باجوڑ میں سکیورٹی خدشات کے باعث 39 اسکول ایک ہفتے کیلئے بند

پشاور(اوصاف نیوز)پاک افغان سرحد کے قریب کشیدہ سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر ضلع انتظامیہ نے 39 تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ اقدام طلبہ اور اساتذہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

ڈی ڈی او باجوڑ لودان شاہد کے مطابق متاثرہ سکولز میں تحصیل واڑہ ماموند کے 9، لوئی ماموند کے 16، اور ناوگئی کے 14 سکول شامل ہیں،سکول پاک افغان بارڈر کے قریب واقع حساس علاقوں میں ہیں۔

ضلع انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ بندش کے دوران تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہفتے کے بعد دوبارہ بحال کی جائیں گی۔ محکمہ تعلیم باجوڑ نے تمام متعلقہ سکولوں کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد طلبہ اور تدریسی عملے کی سلامتی کو ہر صورت یقینی بنانا ہے۔
مزید پڑھیں: سائپرس میں برطانوی فضائی اڈے پر مشتبہ ڈرون حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا

یہ بھی پڑھیں