Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

ٹی 20ورلڈ کپ میں ناکامی، پی سی بی کا کھلاڑیوں کے خلاف بڑا ایکشن

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹرز کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں خراب کارکردگی کے بعد بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہر کھلاڑی پر 50،50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے جس کا فیصلہ بھارت کے خلاف میچ میں شکست کے بعد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بورڈ نے کھلاڑیوں پر واضح کر دیا ہے کہ اب لاڈ پیار کی کوئی گنجائش نہیں، کارکردگی مالی فوائد کا معیار ہے۔ قومی ٹیم نے ابتدائی میچ ہالینڈ کے خلاف مشکل سے جیتا، امریکا کو شکست دی، تاہم بھارت کے خلاف ناکامی اور بعد ازاں سری لنکا اور انگلینڈ کے خلاف میچوں میں خراب کھیل نے سیمی فائنل تک رسائی مشکل بنا دی۔

پی سی بی کے مطابق ہر کھلاڑی کی سالانہ آمدنی کروڑوں میں ہے، کیٹیگری اے کے کھلاڑی کو 45 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ اور آئی سی سی کا ریونیو شیئر 2.07 ملین روپے ملتا ہے جب کہ کیٹیگری بی کو 30 لاکھ روپے اور آئی سی سی کا حصہ 1.552 ملین روپے ملتا ہے۔ بورڈ حکام نے کھلاڑیوں کو خبردار کیا ہے کہ اچھی کارکردگی پر انعامات اور خراب کھیل پر جرمانہ دونوں ہی لاگو رہیں گے۔
مزید پڑھٰیں‌:بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، جانیں‌اہم تفصیلات

یہ بھی پڑھیں