Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، جانیں‌اہم تفصیلات

کوئٹہ (اوصاف نیوز) بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کے دوران اسلحہ کی نمائش اور استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

رنگ برنگی کھڑکیوں والی گاڑیوں، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے استعمال اور پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

عوامی مقامات پر چہرے کو ڈھانپنے، ماسک، مفلر یا کسی دوسرے ذرائع کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق یکم مارچ 2026 سے ایک ماہ کے لیے پورے صوبے میں ہو گا۔
مزید پڑھیں‌:مجتبیٰ خامنہ ای یا علی لاریجانی، ایران کا نیا لیڈر کون ہوگا؟

یہ بھی پڑھیں