Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے سفارتخانے کی ہنگامی ہیلپ لائن 24 گھنٹے فعال

دبئی (انٹرنیشنل نیوز) ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستانی سفارت خانے نے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے 24 گھنٹے کی ہیلپ لائن قائم کردی۔

ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانے نے متعدد ہنگامی رابطہ نمبر جاری کیے ہیں اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی یا غیر معمولی صورتحال میں فوری طور پر سفارتی حکام سے رابطہ کریں۔

اسی طرح دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ نے ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبرز بھی فراہم کیے ہیں تاکہ کمیونٹی کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔

سفارت خانے نے پاکستانی کمیونٹی کو چوکس رہنے، مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کرنے اور سفارتی مشنز سے مسلسل رابطے میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں‌:ابو ظہبی سے تمام پروازیں کب بحال ہونگی؟ جانیں اہم اعلان

یہ بھی پڑھیں