دبئی (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایلیٹ پینل امپائر احسن رضا اور آصف یعقوب خطے میں جاری کشیدگی کے باعث دبئی میں پھنس گئے ہیں۔
پاکستان کے سیمی فائنل میں نہ پہنچنے کے بعد امپائرز کا ورلڈ کپ کا سفر بھی ختم ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں امپائر سری لنکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچوں کی نگرانی کر رہے تھے۔ آئی سی سی نے بھارت میں ہونے والے میچوں کے لیے پاکستانی امپائرز کا تقرر نہیں کیا تھا۔
جب وہ آئی سی سی کے ٹکٹ پر ایمریٹس ایئر لائن پر دبئی پہنچے تو جنگ نے خطے میں کشیدگی پیدا کر دی۔ احسن رضا اور آصف یعقوب بھی بڑی تعداد میں مسافروں کے ساتھ دبئی میں پاکستان فلائٹ کے منتظر ہیں۔
مزید پڑھیں:عازمین حج کے حوالے سے حکومت کا اہم اعلان، جانیے تفصیلات


