تہران (نیوز ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاسداران انقلاب کے جنرل ماجد ابن رضا کو قائم مقام وزیر دفاع مقرر کر دیا۔
ایرانی ایوان صدر کے ڈپٹی کمیونیکیشن آفیسر مہدی طباطبائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ صدر کے حکم پر ماجد ابن رضا کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
یہ تقرری ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب سابق وزیر دفاع اسرائیل اور امریکہ کے مشترکہ حملے میں مارے گئے تھے۔
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے نیتن یاہو کے دفتر پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج صبح نیتن یاہو کے دفتر پر میزائل حملہ کیا گیا، اسرائیلی وزیراعظم کی حالت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں، اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈ سینٹر پر بھی میزائل حملہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں:اسرائیل کا لبنان پر حملہ، حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کی شہادت کا دعویٰ




