امریکا (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جلد ایران پر بڑے حملے کرنے جا رہے ہیں، یہ بھی ممکن ہے کہ زمینی فوج ضروری ہو جائے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل خطے کے لیے خطرہ تھے، انھوں نے ابھی تک ایران پر سنگین حملے نہیں کیے، ایران بیلسٹک میزائل اور جوہری ہتھیار بنا رہا تھا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران میں آپریشن جاری ہے، ایران کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل خطرہ ہیں، ہم نے ایران کے بیلسٹک میزائل سائٹ کو نشانہ بنایا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنگ میں شہید ہونے والے تین فوجیوں کے لیے ایوارڈ کا اعلان کر رہا ہوں، ہم آج بھی دنیا کی سب سے مضبوط اور طاقتور فوج ہیں۔ جنگ چار سے پانچ ہفتے چل سکتی ہے لیکن ہم اس سے کہیں زیادہ طویل جنگ لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں:ماجد ابنالرضا قائم مقام وزیر دفاع مقرر ، نیتن یاہو کے دفتر پر حملے کا دعویٰ


