تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے ایران کو بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے۔
چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ چین ایران کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کی حمایت کرتا ہے۔
چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق بیجنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کی قومی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے اور خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے یہ ضروری ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں اور چین کو تنازع کے پھیلاؤ پر گہری تشویش ہے۔
ترجمان نے کہا کہ فریقین فوجی آپریشن بند کریں اور تصادم پھیلانے سے گریز کریں۔ چین بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:ایران کے خلاف بڑی کارروائی کا اشارہ، ٹرمپ کے بیان سے کشیدگی بڑھ گئی


