Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

خلیج میں ہلچل، قطر کا ایران کے جنگی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

دوحہ (انٹرنیشنل ڈیسک) قطر نے 2 ایرانی لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

قطری وزارت دفاع کے مطابق ایران سے آنے والے 2 لڑاکا طیاروں کو نشانہ بنایا گیا، قطری دفاعی نظام نے 7 بیلسٹک میزائل بھی تباہ کیے، 5 ایرانی ڈرونز کو فضا میں ہی ناکارہ کردیا اور ایرانی میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا۔

دوسری جانب قطری وزیر دفاع نے بھی دو ایس یو 24 طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے قطری گیس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ فضائی دفاع نے کئی علاقوں کو میزائل اور ڈرون حملوں سے محفوظ رکھا۔
مزید پڑھیں‌:ایران کے معاملے پر چین کی واضح حمایت، بڑی خبر سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں