Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

ایران کا عرب ممالک کو انتباہ، حملے کی صورت میں شاہی محلات نشانے پر ہوں گے

تہران (انٹرنیشنل نیوز) ایرانی عسکری ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی بھی عرب ملک کی سرزمین سے ایران پر حملہ کیا گیا تو اس کا جواب ان ممالک کے حکمرانوں کے محلات کو نشانہ بنا کر دیا جائے گا۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے اور مختلف خلیجی ممالک نے ایرانی حملوں کا جواب دینے کے لیے بیانات جاری کیے ہیں۔

دوسری جانب تہران کے وسطی علاقے میں واقع صوبائی ایمرجنسی سروسز کی عمارت اسرائیلی میزائل حملے کی زد میں آگئی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حملے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ اس واقعے میں متعدد ایمرجنسی ورکرز زخمی ہوئے ہیں بیشتر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

حکام کے مطابق زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور صورتحال پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں‌:نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کی تجویز، 10 روپے کا نوٹ ختم ہونے کا امکان

یہ بھی پڑھیں