اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی دارالحکومت میں ایک افسوسناک واقعے کے بعد کتے کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ کتے کے مالک کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں دو ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے کے مطابق، ملزمان نے کتے کو زنجیر اور لاتوں سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد کتے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے شدید زخمی حالت میں طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم جان بچانے میں کامیابی نہ ہو سکی اور کتے کی موت واقع ہو گئی۔
مقدمے میں مزید بتایا گیا ہے کہ نامزد ملزمان اس سے قبل بھی کتے پر تشدد کر چکے ہیں، اور اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے دونوں ملزمان کی جلد گرفتاری اور قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔
حیوانات کے حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ایسے واقعات معاشرے میں اخلاقی زوال کی نشاندہی کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:شاہین شاہ اور شاہد آفریدی کے آپس میں اختلافات ، اصل حقیقت سامنے آ گئی


