دوحہ (انٹرنیشنل ڈیسک) عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران کے نو اسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اصفہان میں واقع جوہری تنصیبات والے علاقے میں بھی حملوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق گذشتہ شب حملوں میں ٹی وی اسٹیشن اور سیکیورٹی ہیڈکوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی وزارت صحت کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 800 تک پہنچ گئی جبکہ 5 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:ای سی بی کا انگلینڈ لائنز سےمتعلق بڑا فیصلہ سامنے آ گیا


