راولپنڈی (نیوز ڈیسک) آپریشن غضب الحق کے تحت پاک فوج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک فوج نے طورخم کے قریب فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی۔ آپریشن کے دوران دراندازی کرنے والا افغان طالبان کا مبینہ رہنما قہرمان ساتھیوں سمیت مارا گیا۔ مقتول افغان طالبان کمانڈر کا تعلق جلال آباد سے تھا۔
اس سے قبل پاک فوج نے افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان کے 50 ٹھکانے تباہ کر دیے۔ یہ کارروائیاں 3-4 مارچ کی درمیانی شب بھاری ہتھیاروں سے کی گئیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق قلعہ سیف اللہ، چمن، سمبازہ، گھڈوانہ، جانی اور غزنالی سیکٹرز میں موثر کارروائیاں کی گئیں، ان مقامات کو سرحد پار سے دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج ملکی خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
مزید پڑھیں:اسرائیل کے لیے خطرے کی گھنٹی، ایران نے عالمی سفارت خانوں پر حملے کا اعلان کر دیا


