Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

ایران کے امریکا اور اسرائیل پر جوابی میزائل حملے،10 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

(اوصاف نیوز)ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے 40 سے زائد میزائل داغے گئے جبکہ 10 ڈرون بھی مار گرائے گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے ردعمل میں کویت اور بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران درجنوں میزائل فائر کیے گئے اور دشمن کے متعدد ڈرون تباہ کر دیے گئے۔

ایرانی ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران میں ’’رجیم چینج‘‘ کی کوئی کوشش کی گئی تو اسرائیل کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ نے بھی تل ابیب کے جنوب میں واقع ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ تنظیم کے مطابق یہ حملہ ڈرون کے ذریعے کیا گیا جس کا ہدف اسرائیلی آئرن ڈوم کے ریڈار سسٹم کو بنایا گیا۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے بیروت پر حملے کیے تھے جن کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے تھے۔

ادھر مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن بھی شدید متاثر ہوا ہے۔ گزشتہ پانچ روز کے دوران آٹھ ممالک میں منسوخ ہونے والی پروازوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق پاکستان سے بھی مسلسل چھٹے روز مشرق وسطیٰ کے لیے پروازیں متاثر رہیں اور مجموعی طور پر 145 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

علاوہ ازیں سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ سعودی فضائی دفاعی نظام نے الخرج شہر کے قریب آنے والے تین کروز میزائل مار گرائے۔ حکام کے مطابق بروقت کارروائی کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مزید پڑھیں:لاہور میں اسکواڈ کا اعلان، بنگلادیش ٹور کیلئے قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں

یہ بھی پڑھیں