Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

اوباما ایک بار پھر سرگرم،ٹرمپ کو روکنے کے لیے میدان میں آگئے

امریکا (انٹرنیشنل ڈیسک) سابق صدر براک اوباما مڈٹرم انتخابات میں ٹرمپ کو شکست دینے اور ڈیموکریٹس کی جیت کے لیے متحرک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں رواں برس نومبر میں وسط مدتی انتخابات ہو رہے ہیں۔ سابق صدر براک اوباما ان انتخابات میں ڈیموکریٹس کی جیت کے لیے متحرک ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اوباما نے کہا کہ امریکی جمہوریت کی بنیاد، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات پر حملہ کیا جا رہا ہے اور کئی ریپبلکن ریاستوں نے وسط مدتی انتخابات کے لیے اپنے حلقے تبدیل کر لیے ہیں۔ دوسری جانب موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن ہی جیتیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی شہری چار سالہ صدارتی انتخابات کے دو سال بعد دوبارہ ووٹ ڈالتے ہیں جس کے لیے وسط مدتی انتخابات کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ تاہم، یہاں مڈٹرم کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ پارلیمنٹ کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہو رہے ہیں، بلکہ امریکہ میں وسط مدتی یا وسط مدتی انتخابات وہ انتخابات کہلاتے ہیں جو صدر کی چار سالہ مدت کے وسط میں ہوتے ہیں۔ یہاں آخری صدارتی انتخاب 2024 میں ہوا تھا جس میں ڈونلڈ ٹرمپ چار سالہ مدت کے لیے صدر منتخب ہوئے تھے۔ اگلے صدارتی انتخابات 2028 میں ہوں گے۔
مزید پڑھیں‌:ٹی 20 ورلڈ کپ ، پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان

یہ بھی پڑھیں