Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ٹی 20 ورلڈ کپ ، پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان

دبئی (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان کے صاحبزادہ فرحان آئی سی سی کی جانب سے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے نامزد کیے گئے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

صاحبزادہ فرحان نے 7 میچوں میں 76.60 کی اوسط اور 160.25 کے اسٹرائیک ریٹ سے 383 رنز بنائے جب کہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں 6 اننگز میں 383 رنز بنا کر سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان نے سری لنکا اور نمیبیا کے خلاف سنچریاں اسکور کیں، وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دو سنچریاں بنانے والے واحد بلے باز ہیں۔

ہندوستان کے سنجو سیمسن بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جنہیں آئی سی سی نے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے شارٹ لسٹ کیا ہے۔

اس کے علاوہ انگلینڈ کے ول جیکس، جنوبی افریقہ کے لونگی نگیڈی اور ایڈن مارکرم بھی نامزدگیوں میں شامل ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا، ٹم سیفرٹ اور امریکا کے شیڈلے فن اسکولوک کو بھی بہترین کھلاڑی نامزد کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:پیٹرولیم مصنوعات کے معاملے پر وزیراعظم کا اہم فیصلہ

یہ بھی پڑھیں