Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

متحدہ عرب امارات کا ایران کے معاملے پر بڑا دعویٰ سامنے آگیا

دبئی ( انٹرنیشنل ڈیسک)‌متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ اس نے آج ایران کی جانب سے فضا میں داغے گئے متعدد میزائلوں اور ڈرونز کو مار گرایا ہے۔

وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے 9 بیلسٹک میزائلوں اور 109 ڈرونز کو روک کر تباہ کیا جب کہ تین ڈرون اماراتی حدود میں گرے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 112 ڈرونز کی شناخت کی گئی، 109 کو ہوا میں مار گرایا گیا، اور 3 ڈرونز کے متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر گرنے کی تصدیق کی گئی۔

اماراتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایرانی حملوں کے آغاز سے اب تک 205 بیلسٹک میزائلوں کو مار گرایا گیا ہے، 190 بیلسٹک میزائلوں کو اماراتی دفاعی نظام نے تباہ کیا، 13 میزائل سمندر میں گرے اور 2 اماراتی حدود میں گرے۔

اب تک 1,184 ایرانی ڈرونز کی شناخت کی جا چکی ہے، اماراتی فضائی دفاع کے ذریعے 1,110 ڈرون تباہ کیے جا چکے ہیں، 74 امارات میں گرے ہیں، اور 8 کروز میزائلوں کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کیا جا چکا ہے۔

اماراتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حملوں میں پاکستان، نیپال اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے 3 افراد ہلاک اور مختلف قومیتوں کے 112 افراد معمولی زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان کا شاندار اعزاز، ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا

یہ بھی پڑھیں