Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

بحرین میں اسرائیلی سفارتخانے پر ایران کا بڑا حملہ

بحرین (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں اسرائیلی سفارت خانے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ادھر کویت میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

کویت کے وسطی علاقے میں ایک زور دار دھماکے کے بعد علاقہ جنگی سائرن سے گونج اٹھا۔ دریں اثنا، اردن نے کئی ایرانی ڈرونز کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے اور دبئی میں شہریوں کو ان کے فون پر میزائل تھریٹ الرٹس موصول ہوئے ہیں۔

اماراتی ریاست فجیرہ کے پیٹرولیم انڈسٹریل زون میں 3 مارچ کو لگنے والی آگ تین دن بعد بجھا دی گئی۔ اماراتی حکام نے ایرانی اربوں ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

سعودی حکومت نے دارالحکومت ریاض کے مشرق میں 3 ڈرونز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سعودی عرب میں ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے کہا کہ سعودی عرب نے ایران کے خلاف اپنی فضائی، سمندری اور علاقائی پانی استعمال نہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر ایران سعودیہ کا شکر گزار ہے۔
مزید پڑھیں‌:افغان سفیر کی اسلام آباد میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات

یہ بھی پڑھیں