Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ، اطلاق آج سے ہوگا

اسلام آباد (اوصاف نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ، اطلاق آج سے ہوگا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور عالمی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں عالمی حالات کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزارت پیٹرولیم کی جانب سے قیمتوں میں ردوبدل کی سفارشات پر غور کیا گیا جب کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی سفارشات پر آج نصف شب سے عملدرآمد ہوگا۔

اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، اوگرا اور پارکو حکام نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں‌:آبنائے ہرمز بحران شدت اختیار کر گیا، امریکا ناکام، تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

یہ بھی پڑھیں