امریکا (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کو کھولنے میں ناکامی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 92 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے جب کہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 88 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔
2 روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ آبنائے ہرمز کو ہر قیمت پر کھول دیا جائے گا کیونکہ ایران نے اعلان کیا تھا کہ جو بھی جہاز وہاں سے گزرنے کی کوشش کرے گا اسے راکھ میں تبدیل کر دیا جائے گا۔
امریکی صدر نے کہا تھا کہ وہ آبنائے ہرمز کو ہر قیمت پر کھولیں گے، نہ صرف وہاں سے گزرنے والے تجارتی بحری جہازوں کی بیمہ کی جائے گی بلکہ اگر ضرورت پڑی تو امریکی بحریہ ان تجارتی جہازوں کی حفاظت کے لیے ان کا ساتھ دے گی۔
مزید پڑھیں:لبنان میں اسرائیلی حملہ، سابق فوجی افسر سمیت 9 افراد شہید


