Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ایران پر بڑا حملہ،30سے زائد تیل کے ذخائر تباہ، امریکا اور اسرائیل آمنے سامنے آگئے

(اوصاف نیوز)اسرائیل کی جانب سے ایران میں تیل کے 30 ذخیروں پر حملوں نے امریکا اور اسرائیل کے درمیان اختلافات پیدا کر دیے۔

امریکی ویب سائٹ ’ایگزیوس‘ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جو حملے کیے وہ امریکا کو بتائے گئے حملوں سے بہت زیادہ تھے اور امریکی حکام نے اسرائیل سے اس پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

امریکی حکام کا خیال ہے تیل کے ذخیرے پر حملے سے بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں بہت زیادہ اضافہ ہو سکتا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے امریکی حکام سے کہا گیا تھا کہ تیل کے ذخیروں کو ملٹری کے ساتھ مختلف مقامات پر تیل کی فراہمی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
مزید پڑھیں:ایرانی فٹبال ٹیم کو سزائے موت کا خطرہ،60ہزارافراد کا آسٹریلیا میں پناہ دینے کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں