Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

اسرائیل کے خلاف بڑا سفارتی قدم، آخر کس ملک نے اپنا سفیر واپس بلا لیا؟ جانیں اہم تفصیلات

میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہسپانوی حکومت نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے جس کی بدھ کو شائع ہونے والے سرکاری گزٹ میں تصدیق کی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہسپانوی وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ تل ابیب میں ہسپانوی سفارت خانہ اب چارج ڈی افیئرز کی سربراہی میں کام کرے گا۔

اسپین نے 1986 میں اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے تاہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کافی کشیدہ تھے۔ اسپین نے بھی غزہ جنگ سمیت ایران پر امریکہ اور اسرائیل حملوں کی شدید مخالفت کی۔

گزشتہ روز اسپین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کی مخالفت کرنے پر تجارتی پابندیوں کی دھمکیوں کے باوجود اسپین اور امریکا کے تعلقات معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔

ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کی حکومت نے گزشتہ ہفتے ایران کے خلاف جنگ کی مخالفت کرتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دیا تھا اور امریکی طیاروں کو ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے جنوبی سپین میں مشترکہ فوجی اڈے استعمال کرنے سے بھی روک دیا تھا۔
مزید پڑھیں‌:پہلے ون ڈے میں پاکستان کو بڑا دھچکا، بنگلہ دیش کی 8 وکٹوں سے جیت

یہ بھی پڑھیں