Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

کینیڈا کے وزیراعظم کی مسجد میں افطار، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے ساؤتھ نیپین مسلم کمیونٹی مسجد میں منعقدہ افطار میں شرکت کی اور بغیر کسی رسمی پروٹوکل کے مقامی مسلمانوں کے ساتھ بیٹھ کر روزہ افطار کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم مسجد میں موجود افراد کے ساتھ گھل مل کر افطاری تقسیم کر رہے ہیں اور لوگوں سے ہاتھ بھی ملا رہے ہیں۔

مارک کارنی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ افطار کے اجتماعات پورے کینیڈا میں خاندانوں، دوستوں اور کمیونٹی کے افراد کو اکٹھا کرتے ہیں۔ انہوں نے مسجد انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے افطار میں شریک تمام افراد کو رمضان المبارک کی مبارکباد بھی دی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ کینیڈا بھر میں ہونے والے افطار اجتماعات مختلف خاندانوں اور کمیونٹیز کو ایک جگہ جمع ہونے کا موقع فراہم کرتے ہیں اور یہ بھائی چارے، ہم آہنگی اور خوشیوں کے تبادلے کا باعث بنتے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:اسرائیل کے خلاف بڑا سفارتی قدم، آخر کس ملک نے اپنا سفیر واپس بلا لیا؟ جانیں اہم تفصیلات

یہ بھی پڑھیں