لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے میٹ پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے اتوار کو ہونے والے ’’القدس مارچ‘‘ پر پابندی عائد کردی۔
برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سخت حالات میں ایک جگہ کھڑے ہو کر احتجاج کیا جا سکتا ہے۔ پابندی کا مقصد مارچ کے دوران شدید بدامنی سے بچنا ہے۔
میٹ پولیس میں امن عامہ کے ذمہ دار اسسٹنٹ کمشنر ایڈ عادلکان نے کہا ہے کہ یہ پابندی “القدس مارچ” اور اس سے منسلک کسی بھی مخالف احتجاجی مارچ پر لاگو ہوگی اور یہ 1 ماہ تک برقرار رہے گی۔
دوسری جانب مارچ کا اہتمام کرنے والی تنظیم اسلامک ہیومن رائٹس کمیشن کے کمشنر فیصل بودی نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پابندی کو ’رائے کے اظہار کے لیے بہت برا دن‘ قرار دیا۔
مزید پڑھیں:ایرانی میزائل حملے میں نیتن یاہو اور موساد چیف کی ہلاکت کی خبریں، تصاویر سوشل میڈیاپروائرل


