Search
Close this search box.
جمعرات ,18 جون ,2026ء

ایرانی میزائل حملے میں نیتن یاہو اور موساد چیف کی ہلاکت کی خبریں، تصاویر سوشل میڈیاپروائرل

تل ابیب(نیوز ڈیسک) چینی اور ایرانی میڈیا میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کے میزائل حملے میں اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیع شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔رپورٹس کے مطابق حملہ تل ابیب میں کیا گیا جس کے بعد موساد چیف کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا، تاہم ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود ان کی جان نہ بچائی جا سکی۔ بعض سوشل میڈیا ویڈیوز میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ڈیوڈ برنیع کی میت کو تل ابیب کے ایک اسپتال سے منتقل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔کچھ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیلی میڈیا نے اس واقعے کا اعتراف کیا ہے، تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔دوسری جانب اسرائیلی حکومت یا سرکاری اداروں کی جانب سے ابھی تک بنیامین نیتن یاہو یا ڈیوڈ برنیع کی ہلاکت کے بارے میں کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران اطلاعاتی جنگ بھی شدت اختیار کر گئی ہے، جس کے باعث مختلف فریقین کی جانب سے متضاد دعوے سامنے آ رہے ہیں۔


مزیدپڑھیں:نیشنل ٹی 20 کپ میں بابر اعظم نے لیا بڑا فیصلہ، جانیں اہم تفصیلات

یہ بھی پڑھیں