Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سعودی عرب سے بڑی خبرآگئی، جانیں‌اہم تفصیلات

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں آج 11 مارچ کو یومِ پرچم منایا جا رہا ہے، جو 1937 میں شاہ عبدالعزیز کے قومی پرچم کے حتمی ڈیزائن کی منظوری کی مناسبت سے منایا جاتا ہے۔

خادم الحرمین شریفین، شاہ سلمان نے 2023 میں شاہی فرمان جاری کیا تھا جس کے تحت یہ دن ہر سال منایا جاتا ہے۔ مارچ 1937 میں شاہ عبدالعزیز نے مملکت کے قومی پرچم کا تعین کرتے ہوئے اسے سرکاری طور پر لہرانے کی منظوری دی تھی۔

سعودی پرچم کا سبز رنگ ترقی کی ترجمانی کرتا ہے، جبکہ کلمہ طیبہ امن اور اسلامی عقیدے کی علامت ہے۔ تلوار انصاف اور امن و امان کی نمائندگی کرتی ہے۔ سعودی پرچم دنیا کے تمام ممالک کے پرچموں میں منفرد حیثیت رکھتا ہے اور دیگر ممالک کی طرح اسے سرنگوں نہیں کیا جاتا اور نہ ہی معزز مہمانوں کے گارڈ آف آنر کے دوران جھکایا جاتا ہے۔

یومِ پرچم کے موقع پر سعودی عوام اور مختلف ادارے قومی پرچم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف تقریبات اور پروگرام منعقد کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:دبئی سے افسوسناک خبر ، اہم تفصیلات سامنے آگئیں

یہ بھی پڑھیں