Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

اسرائیلی فضائی حملہ، 570 افراد شہید ہونے کا دعویٰ

لبنان (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل نے بیروت کے وسطی علاقے میں ایک رہائشی عمارت پر حملہ کر کے کئی منزلیں تباہ کر دیں۔ جنوبی لبنان کے دو شہروں میں بھی حملے کیے گئے۔ حالیہ حملوں میں 19 افراد شہید ہوئے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں میں حزب اللہ کے کمانڈ سینٹرز اور ہتھیاروں کے گوداموں کو نشانہ بنایا گیا۔ جنوبی اور مشرقی لبنان میں مزید حملوں میں کم از کم 19 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی حملوں میں اب تک 570 سے زائد افراد شہید اور 800,000 کے قریب لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ ایک ہی دن میں 100,000 لوگوں کو نکالا گیا۔ مرنے والوں میں 439 مرد، 45 خواتین، 86 بچے اور 14 طبی اہلکار شامل ہیں۔

حزب اللہ نے زمینی اور فضائی لڑائی میں اسرائیل پر راکٹ اور ڈرون حملے بھی جاری رکھے ہیں۔ گولان کی پہاڑیوں میں ایک ڈرون کو اسرائیلی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا۔
مزید پڑھیں‌:خطے میں کشیدگی بڑھ گئی، ایران نے امریکا و اسرائیل کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

یہ بھی پڑھیں