Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

مائیکروسافٹ،گوگل اور بینک جائزہدف ہیں،پاسدارانِ انقلاب کا انتباہ جاری

ایران(اوصاف نیوز) ایران نے حالیہ حملوں کے جواب میں سخت ردعمل دیتے ہوئے امریکی اور اسرائیلی معروف کمپنیوں اور بینکوں کو ممکنہ ہدف قرار دے دیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق امریکی اور اسرائیلی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے دفاتر اور بنیادی ڈھانچے کو بھی ممکنہ اہداف میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کمپنیوں میں گوگل، مائیکروسافٹ اور دیگر ادارے شامل ہیں جن کے کلاؤڈ اور ٹیکنالوجی نظام مشرقِ وسطیٰ کے مختلف ممالک میں موجود ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران پر مزید حملے کیے گئے تو ایسے معاشی مراکز اور بینکوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے جو امریکی اور اسرائیلی اداروں سے وابستہ ہیں۔ بیان میں عوام کو بھی متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ بینکوں کے ایک کلومیٹر کے دائرے میں رہنے سے گریز کریں۔

ادھر عرب نشریاتی ادارے کے مطابق ایران کے شہر علی گودرز پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی ایران میں ڈرون یونٹ کی ایک لانچ سائٹ کو نشانہ بنایا گیا جس میں متعدد ایرانی فوجی مارے گئے۔

ایرانی صوبے اصفہان کے گورنر نے عرب نشریاتی ادارے کو بتایا کہ صوبے میں گزشتہ شب شدید بمباری ہوئی جس کے باعث خونریز رات دیکھنے کو ملی، جبکہ حملوں میں تاریخی اور آثارِ قدیمہ کے مقامات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ادھر لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے، جبکہ دبئی میں ہوائی اڈے کے قریب دو ڈرون گرنے سے 4 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مزید پڑھیں:بائیک کیلیے نئی ایم ٹیگ چپ پر کام جاری ہے جو شہریوں کو مفت دی جائیگی، ڈی سی اسلام آباد

یہ بھی پڑھیں