Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ پر قاتلانہ حملہ، ویڈیو منظر عام پر آگئی

سری نگر (انٹرنیشنل ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تاہم وہ بال بال بچ گئے۔

سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ جموں میں ایک شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے کہ ایک مسلح شخص نے ان پر قریب سے فائرنگ کردی۔ پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر حملہ آور کو قابو کر لیا۔

سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ اور جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ جو ان کے ساتھ تھے محفوظ رہے۔ یہ واقعہ جموں کے رائل پارک علاقے میں پیش آیا جہاں تقریب ہو رہی تھی۔

حکام نے بتایا کہ حملہ آور نے ایک ہی گولی چلائی لیکن گولی کسی کو نہیں لگی۔ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
مزیدپڑھیں‌:خطے سے امریکی فوجی اڈے فوری بند کیے جائیں، مجتبیٰ خامنہ ای کا سخت پیغام اور وارننگ

یہ بھی پڑھیں