تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیل اور امریکا کے ساتھ جنگ بندی کے لیے 3 شرائط رکھی ہیں۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان ے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے آئینی حقوق کو تسلیم کیا جائے، جنگ میں ایران کے نقصانات کا معاوضہ ادا کیا جائے اور مستقبل میں ایران کے خلاف کوئی جارحیت نہیں ہوگی اور عالمی طاقتیں اس بات کی ضمانت دیں۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی کہا کہ انہوں نے روسی صدر اور پاکستانی وزیر اعظم کے ساتھ بات چیت کے دوران ایک بار پھر خطے میں امن کے لیے ایران کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی بندرگاہوں کو نشانہ بنایا گیا تو علاقائی ممالک کی بندرگاہوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔ کوئی بھی ملک خود کو اس بحران سے نہیں نکال سکتا۔ ہمیں دشمن پر بھروسہ نہیں، ہم فتح حاصل کرنے تک باز نہیں آئیں گے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ دشمنوں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ ایران کے حملے جاری رہیں گے۔
ادھر پینٹاگون حکام نے ایک امریکی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت آبنائے ہرمز میں جنگی جہاز بھیجنا انتہائی خطرناک ہے۔
مزید پڑھیں:ایرانی وزیر خارجہ کا اہم اعلان،جانیں اہم تفصیلات


