بنوں (نیوز ڈیسک) سرکل روڈ سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت شمالی وزیرستان کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے۔ جائے وقوعہ سے ایک کار بھی برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ قتل پرانی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں:تعلیمی اداروں میں عیدالفطر کے موقع پر اسپرنگ بریک کا اعلان

