Search
Close this search box.
هفته ,18 جولائی ,2026ء

فیفا ورلڈ کپ 2026 فائنل ٹکٹ کی قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

نیویارک: فیفا ورلڈ کپ 2026 فائنل ٹکٹ کی قیمت نے امریکی کھیلوں کی تاریخ کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ اسپین اور ارجنٹینا کے درمیان ہونے والے عالمی کپ کے فیصلہ کن مقابلے کے لیے شائقین کو ایک نشست حاصل کرنے کے لیے ہزاروں ڈالر خرچ کرنا پڑ رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں 19 جولائی کو کھیلے جانے والے فائنل کے لیے کم از کم ٹکٹ کی قیمت 6 ہزار 943 امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح ٹکٹوں کی اوسط قیمت 11 ہزار 327 امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئی، جو امریکی کھیلوں کی تاریخ میں کسی بھی بڑے اسپورٹس ایونٹ کے لیے اب تک کی بلند ترین اوسط قیمت قرار دی جا رہی ہے۔

مزید حیران کن بات یہ ہے کہ اسٹیڈیم کے سیکشن 115A میں ایک نشست کی قیمت 28 ہزار 479 امریکی ڈالر تک جا پہنچی، جو عام شائقین کی پہنچ سے کہیں زیادہ سمجھی جا رہی ہے۔

اس سے قبل 2024 کے سپر باؤل کے ٹکٹ امریکی کھیلوں کی تاریخ کے مہنگے ترین ٹکٹ تصور کیے جاتے تھے، جن کی اوسط قیمت 9 ہزار 411 امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔ تاہم فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل نے یہ ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اس بار ورلڈ کپ کا فائنل ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان 19 جولائی کو کھیلا جائے گا، جس کے باعث دنیا بھر کے فٹبال شائقین میں غیر معمولی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق فائنل میں دو مضبوط ٹیموں کی موجودگی، محدود نشستیں اور عالمی سطح پر غیر معمولی طلب ٹکٹوں کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں