Search
Close this search box.
هفته ,18 جولائی ,2026ء

سونم وانگچک بھوک ہڑتال، دہلی پولیس نے اسپتال منتقل کر دیا

نئی دہلی: سونم وانگچک بھوک ہڑتال کے دوران طبیعت خراب ہونے پر دہلی پولیس نے معروف ماحولیاتی کارکن کو اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی صحت کو لاحق خطرات کے پیش نظر فوری طبی امداد فراہم کرنا ضروری تھا، جبکہ اہل خانہ نے اس کارروائی پر سوالات اٹھائے ہیں۔

دہلی پولیس کے مطابق سونم وانگچک گزشتہ کئی روز سے بھوک ہڑتال پر تھے اور ان کی صحت مسلسل متاثر ہو رہی تھی۔ اسی وجہ سے انہیں طبی معائنے اور علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب سونم وانگچک کی اہلیہ نے اس اقدام پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر کے ساتھ اختیار کیے گئے طریقہ کار پر سنجیدہ خدشات ہیں۔ تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بیان نہیں کیں۔

رپورٹس کے مطابق سونم وانگچک گزشتہ 20 روز سے نئی دہلی میں احتجاج کر رہے تھے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ امتحانی پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے معاملے پر وفاقی وزیرِ تعلیم استعفیٰ دیں اور تعلیمی نظام میں مؤثر اصلاحات متعارف کرائی جائیں۔

اس احتجاج میں نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی شریک رہی، جبکہ مظاہرین کی جانب سے 20 جولائی کو بھارتی پارلیمنٹ کی طرف مارچ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سونم وانگچک ایک معروف انجینئر، ماحولیاتی کارکن اور تعلیمی اصلاحات کے حامی سمجھے جاتے ہیں، جو مختلف سماجی اور تعلیمی مسائل پر اپنی آواز بلند کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں