Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

امریکا کا سخت مؤقف، ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر تابڑ توڑ حملوں کا عندیہ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکی افواج آنے والے دنوں میں ایران پر حملے تیز کرنے جا رہی ہیں۔

فاکس نیوز ریڈیو پر بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تیسرے ہفتے میں جنگ مزید بڑھنے والی ہے۔ امریکی افواج اگلے ہفتے ایران پر شدید حملے کریں گی۔

انٹرویو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جزیرہ کھرگ پر بنائے گئے آئل ٹرمینل پر قبضے کے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا امریکہ اس اہم ایرانی جزیرے پر قبضہ کرنے پر غور کر رہا ہے جہاں سے ملک کا زیادہ تر تیل بھیجا جاتا ہے؟

جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے جواب دیا کہ ‘میں اس قسم کے سوال کا جواب نہیں دے سکتا، یہ ترجیحات کی فہرست میں بہت زیادہ نہیں ہے، لیکن یہ بہت سی چیزوں میں سے ایک ہے، اور میں کسی بھی وقت اپنا فیصلہ بدل سکتا ہوں۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے کھرگ آئی لینڈ سے متعلق سوال کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ واقعی اس طرح کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تو وہ اس کے بارے میں کسی کو کھلے عام کیوں بتائیں گے۔

واضح رہے کہ جزیرہ خرگ خلیج فارس میں ایران کے ساحل سے تقریباً پانچ میل لمبا ایک جزیرہ ہے جسے ایران کی تیل کی برآمدات کا اہم مرکز سمجھا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایران کی خام تیل کی تقریباً 90 فیصد برآمدات اسی جزیرے سے ہوتی ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس جزیرے پر قبضہ کرنے یا اسے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تو اس کے لیے بڑی تعداد میں زمینی فوج کی ضرورت ہوگی، تاہم اب تک امریکی حکومت ایران کے خلاف جاری جنگ میں زمینی فوج کی تعیناتی سے گریز کرتی رہی ہے۔
مزید پڑھیں‌:پی سی بی ایکشن میں آگیا، زمبابوے کے کرکٹر کے خلاف قانونی قدم اٹھانے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں