Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

آپریشن غضب للحق: پاک فوج نےباجوڑ سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹیں تباہ کردیں

اسلام آباد(اوصا ف نیوز)پاک افواج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف فیصلہ کن جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے باجوڑ سیکٹر میں پاک افغان سرحد سے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹوں کو مکمل تباہ کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر گائیڈڈ میزائل کے ذریعے بھی افغان طالبان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں:عالمی اور علاقائی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی

یہ بھی پڑھیں