Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

بینظیر انکم سپورٹ سینٹر میں دل دہلا دینے والا واقعہ ، 8 خواتین جاں بحق

رحیم یار خان ( اوصاف نیوز) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم لینے آنے والی خواتین پر دکان کی چھت گرنے سے 8 خواتین موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 65 خواتین کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبین اور آر پی اوغازی صلاح الدین شیخ زید ہسپتال پہنچ گئے۔ دونوں اہلکاروں نے زخمیوں کے علاج معالجے اور انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح ساڑھے دس بجے چک 123 میں چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ فنڈز کی تقسیم کے دوران چھت پر بہت زیادہ خواتین موجود تھیں جس کی وجہ سے چھت گر گئی۔ اب تک کل 76 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے جن میں سے 16 کو ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ اس وقت صرف 45 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کمشنر بہاولپور کا کہنا تھا کہ زیر علاج 45 زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، ہسپتال انتظامیہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے، ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہو۔
مزید پڑھیں‌:عمرہ ویزوں اور زائرین کی روانگی کی آخری تاریخ کا اعلان

یہ بھی پڑھیں