Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

کراچی (نیوز ڈیسک) حکومت سندھ نے یومِ پاکستان کے موقع پر 23 مارچ 2026 کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، پیر کو سندھ کے تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے انتظامی کنٹرول میں آنے والے تمام سرکاری دفاتر، خود مختار ادارے، نیم خود مختار ادارے، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز اس دن بند رہیں گی۔ تاہم، ضروری خدمات معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

یاد رہے کہ یومِ پاکستان ہر سال 23 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ اس دن 1940 میں قراردادِ لاہور منظور کی گئی تھی، جس میں برصغیر کے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کے قیام کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اسی تاریخی دن کی یاد میں ملک بھر میں سرکاری تقریبات اور قومی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں‌:عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری، جانیں تفصیلات

یہ بھی پڑھیں