Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

بھارتی پروازوں پر بڑا حکومتی فیصلہ، فضائی پالیسی میں اہم تبدیلی

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی پروازوں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کر دی گئی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کرتے ہوئے نیا نوٹم جاری کیا ہے۔

نوٹم کے مطابق بھارت میں رجسٹرڈ بھارتی ایئر لائنز اور طیاروں پر مزید ایک ماہ کے لیے پاکستانی حدود میں پرواز کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے 24 اپریل تک بند رہے گی۔

پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے اپنی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بند کر رکھی ہے، پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ فضائی حدود پر پابندی 24 اپریل 2026 تک برقرار رہے گی۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود میں بھارتی ایئرلائنز یا آپریٹرز کے زیر استعمال تمام طیاروں پر پابندی برقرار رہے گی۔ پاکستان کی جانب سے لگائی گئی فضائی حدود میں بھارتی فوجی پروازیں بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں‌:ڈونلڈ ٹرمپ انتباہ، ایران کا اسرائیلی حملوں کے بعد حیران کن جواب کا اعلان

یہ بھی پڑھیں