Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ڈونلڈ ٹرمپ انتباہ، ایران کا اسرائیلی حملوں کے بعد حیران کن جواب کا اعلان

خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر

ڈونلڈ ٹرمپ انتباہ کے بعد مشرق وسطیٰ میں صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔ ایران کی فوجی قیادت نے سخت پیغام دیا ہے۔

خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر کے ایک اعلیٰ جنرل نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہمارے سرپرائز کا انتظار کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کا ردعمل غیر معمولی ہو گا۔

یہ ڈونلڈ ٹرمپ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی حملوں میں ایران کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا۔ ان حملوں میں سینئر رہنما علی لاریجانی اپنے بیٹے اور ایک ساتھی سمیت شہید ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ مشرقی تہران میں پیش آیا، جہاں وہ اپنی بیٹی سے ملاقات کے لیے گئے تھے۔ ان کی شہادت کی تصدیق سوشل میڈیا پر بھی کی گئی۔

دوسری جانب ایک اور حملے میں بسیج ملیشیا کے سربراہ غلام رضا سلیمانی بھی شہید ہو گئے۔ ان واقعات نے ایران میں تشویش کو بڑھا دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ انتباہ اور ایران کے سخت بیانات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں