کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے متحدہ عرب امارات کی پروازوں کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک میں سیکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر فجیرہ کے لیے پروازیں 48 گھنٹے کے لیے معطل کردی گئی ہیں۔
پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے شہر العین کے لیے پروازیں جاری رہیں گی اور متحدہ عرب امارات کے لیے فی الحال صرف العین کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی۔
دریں اثناء آج لاہور سمیت ملک بھر سے مشرق وسطیٰ کے ممالک کے لیے 92 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ کراچی سے دوحہ، کویت، بحرین، ایران اور عراق سمیت دیگر ممالک کے لیے آج 20 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی، دوحہ، بحرین، کویت، مسقط کی 28 پروازیں، لاہور ایئرپورٹ سے کویت، دوحہ، بحرین، ابوظہبی جانے والی 18 دو طرفہ پروازیں، پشاور ایئرپورٹ پر دوحہ، دبئی، ابوظہبی سے 16 دو طرفہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
ملتان ایئرپورٹ سے مشرق وسطیٰ جانے والی 4 پروازیں، سیالکوٹ ایئرپورٹ سے دبئی، دوحہ، ریاض اور بحرین جانے والی 6 پروازیں آج منسوخ کردی گئیں جب کہ فیصل آباد ایئرپورٹ پر مڈل ایسٹ کی پروازوں کا آپریشن آج بھی معمول کے مطابق ہے۔
پاکستان سے 19 دنوں میں منسوخ ہونے والی مشرق وسطیٰ کی پروازوں کی کل تعداد 2092 ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں:عمران خان کا طبی معائنہ جاری، نیا میڈیکل بورڈ تشکیل، جانیںتفصیلات


