اسلام آباد (اوصاف نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر عمران خان کے میڈیکل چیک اپ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
جیل انتظامیہ کے مطابق عدالت کی ہدایات پر چیف کمشنر کی جانب سے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے، جو بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی طبی معائنہ کر رہا ہے۔
میڈیکل بورڈ میں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم شامل ہے، جن میں پروفیسر الطاف حسین (ناک، کان اور گلا کے ماہر)، پروفیسر اختر علی بندیشہ (امراضِ قلب کے ماہر)، ڈاکٹر محمد علی عارف (معالج و ایسوسی ایٹ پروفیسر)، ڈاکٹر محمد عارف خان (ماہرِ امراض چشم و ایسوسی ایٹ پروفیسر) اور پروفیسر ندیم قریشی (وٹریو ریٹینا سرجن، الشفا آئی ہسپتال) شامل ہیں۔
جیل حکام کے مطابق عمران خان کا طبی معائنہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی موجودگی میں کیا جا رہا ہے، جبکہ چیک اپ کے دوران تمام ضروری طبی آلات اور سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ اپنی مکمل رپورٹ جلد چیف کمشنر کو پیش کرے گا۔
مزید پڑھیں:عثمان خواجہ کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش، مکمل ٹیم کیلئے 8 باقی ہونے کا پیغام


