Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

گیس تنصیبات پر حملہ، قطر کا بڑا سفارتی فیصلہ، ایرانی سفارتکاروں کو عملے سمیت ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا

قطر(اوصاف نیوز)گیس تنصیب پر حملے کے بعد قطر نے ایرانی سفارتکاروں کو عملے سمیت ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔قطری حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی سفارتکاروں کی مقررہ وقت میں روانگی یقینی بنائی جائے۔علاوہ ازیں قطر نے ایران کی توانائی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کو خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا۔

قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران کی ساؤتھ پارس فیلڈ کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا جو قطر کے نارتھ فیلڈ کی توسیع ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے مطابق یہ حملہ عالمی توانائی کے تحفظ کے لیے خطرہ ہے۔
مزید پڑھیں:خطے میں امن کیلئے طالبان کو پاکستان مخالف شدت پسندوں سے تعلق ختم کرنا ہوگا: امریکی انٹیلی جنس

یہ بھی پڑھیں