Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

پاکستان میں عید الفطر کب ہوگی؟ اعلان آج کیا جائے گا

کراچی(اوصاف نیوز)عید کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا تاہم آج شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔

اجلاس میں زونل کمیٹی کےممبران،ڈائریکٹر نیشنل سونامی سینٹر اور محکمہ موسمیات کے حکام شریک ہونگے، شوال کے چاند کی رویت کیلئے اجلاس بعد نماز عصر شروع ہوگا۔

محکمہ موسمیات اور سائنسی ماہرین نے بتایا کہ آج ملک بھر میں شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔ نئے چاند کی پیدائش آج صبح 6 بج کر 23 منٹ پر ہو چکی ہے، تاہم غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر محض 12 سے 13 گھنٹے ہوگی۔

انسانی آنکھ سے چاند دیکھنے کے لیے اس کی عمر کم از کم 20 گھنٹے ہونا ضروری ہے، غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان فرق صرف 28 منٹ ہے، جس کی وجہ سے واضح رویت تقریباً ناممکن ہے۔

ان سائنسی اندازوں کے مطابق ملک میں 30 روزے مکمل ہونے کا امکان ہے اور عید الفطر بروز ہفتہ، 21 مارچ کو متوقع ہے، تاہم چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے عید کی تعطیلات کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 25 مارچ تک جاری رہے گا۔

جس سے بالائی پنجاب، اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، جبکہ جنوبی پنجاب میں مطلع ابر آلود رہے گا۔
مزید پڑھیں: عید سے قبل زائد کرایہ لینے والوں کے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب کا سخت ایکشن

یہ بھی پڑھیں