Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

بھارت، افغانستان اور اسرائیل کے مبینہ اتحاد کا پردہ فاش، تہلکہ خیز انکشافات

ممبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) پاکستان کے خلاف مبینہ سازشوں کے حوالے سے نئی بحث اس وقت شدت اختیار کر گئی جب بھارتی فوج کے ریٹائرڈ افسر راجیش پوار کے بیانات سامنے آئے۔

اطلاعات کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے، جہاں مختلف شدت پسند گروپ سرگرم ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ بھارت ان گروہوں کو مالی مدد فراہم کر رہا ہے جبکہ اسرائیل ہتھیار اور انٹیلی جنس مدد فراہم کر رہا ہے اور ان سرگرمیوں کا اصل ہدف پاکستان ہے۔

راجیش پوار کے مطابق ان ممالک کے مفادات آپس میں جڑے ہوئے ہیں اور خطے میں پاکستان کو کمزور کرنا ایک مشترکہ مقصد سمجھا جاتا ہے۔

دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات پراکسی وار کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی تائید کرتے ہیں تاہم ان الزامات کی آزادانہ تصدیق اور ٹھوس شواہد ناگزیر ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر یہ دعوے درست ثابت ہوئے تو یہ صورتحال نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔
مزید پڑھیں‌:پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں کے معاملے پر بڑا حکومتی فیصلہ

یہ بھی پڑھیں