Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

آئی پی ایل عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں ناکام

ممبئی (سپورٹس ڈیسک) دنیا کی مہنگی ترین کرکٹ لیگ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ رینکنگ کے مطابق آئی پی ایل کو تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لیگ کو کھلاڑیوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے شعبے میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

رینکنگ میں دی ہنڈریڈ نےپچتر اشاریہ دو پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ ایس اے ٹی ٹوئنٹی لیگ اٹھاسٹھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ آئی پی ایل کوباسٹھ اشاریہ چھ پوائنٹس دیے گئے اور یہ تیسرے نمبر پر رہی۔

دیگر لیگز میں بگ بیش لیگ چوتھے نمبر پر رہی جبکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اڑتالیس پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہی۔

مزید رینکنگ میں بالترتیب میجر لیگ کرکٹ، انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی، کیریبین پریمیئر لیگ، ابوظہبی ٹی ٹین اور بنگلہ دیش پریمیئر لیگ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں‌:رمضان ٹرانسمیشن کے مشہور ہوسٹ نے شادی کی پیشکش کی تھی: رابعہ انعم کا انکشاف

یہ بھی پڑھیں