Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

عید الفطر کے دوران گیس فراہمی کا شیڈول جاری

کراچی (نیوز ڈیسک) سوئی سدرن گیس کمپنی نے عیدالفطر کے دوران کراچی کے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کردیا۔

ایس ایس جی سی کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق پورے چاند کی رات گیس کی فراہمی بند نہیں کی جائے گی اور عید کے پہلے دن آدھی رات تک بغیر کسی وقفے کے گیس فراہم کی جائے گی۔

شیڈول کے مطابق دوسرے دن صبح چھ بجے سے رات بارہ بجے تک گیس فراہم کی جائے گی اور تیسرے دن بھی یہی شیڈول رہے گا۔

عید کے تیسرے دن سے صبح چھ بجے سے رات دس بجے تک گیس دستیاب رہے گی جس کے بعد رمضان المبارک سے قبل گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے مطابق گیس کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔

پرانے شیڈول کے مطابق رات دس بجے سے صبح ساڑھے پانچ بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق اگر صارفین کو گیس کی فراہمی کے حوالے سے کوئی مسئلہ درپیش ہے تو وہ فوری طور پر ہماری چوبیس گھنٹے چلنے والی ہیلپ لائن 1199 پر رابطہ کریں۔ شکایت پر عملہ ان کی مدد کے لیے ہر وقت موجود ہے۔
مزید پڑھیں‌:عید کے بعد عمران خان رہائی تحریک؛ کارکنوں کو متحرک کرناپارٹی کیلیے مشکل ہوگیا

یہ بھی پڑھیں