اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف امریکی یہودی ا سکالر اور مصنف ربی یعقوب شاپیرو نے کہا ہے کہ اسرائیل یہودی ریاست نہیں ہے اور نیتن یاہو یہودیوں کا نمائندہ نہیں ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ربی یاکوف شاپیرو نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ جنگ کے خلاف ہیں۔
ربی یعقوب شاپیرو نے کہا کہ گریٹر اسرائیل کے نظریہ کا یہودیت سے کوئی تعلق نہیں، اسرائیل ایک سیکولر ملک ہے اور اس کا یہودیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ایران کے خلاف جنگ کے خلاف ہیں، اسرائیل یہودی ملک نہیں، نیتن یاہو اور یہودیوں میں فرق ہے، نیتن یاہو یہودیت پر عمل نہیں کرتے۔
مزید پڑھیں:بھارتی عدالت نے آسیہ اندرابی کو عمر قید کی سزا سنا دی، تفصیلات سامنے آگئیں
