Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

آسیہ اندرابی کے خلاف بھارتی عدالت کا بڑا فیصلہ، جانیں مکمل تفصیلات

دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی دارالحکومت دہلی کی خصوصی عدالت نے سینئر حریت رہنما اور مقبوضہ کشمیر کی دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو سیاسی بنیادوں پر مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی ہے جب کہ ان کی دو ساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو 30 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو 14 جنوری کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کی دفعہ 20، 38 اور 39 کے ساتھ ساتھ تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی مختلف دفعات کے تحت سزا سنائی گئی۔

بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے آسیہ اندرابی پر نام نہاد نفرت انگیز تقاریر کے ذریعے بھارت کے خلاف جنگ چھیڑنے کا الزام لگاتے ہوئے اسے عمر قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا اور آج ایڈیشنل سیشن جج چندرجیت سنگھ نے دلائل سننے کے بعد اسے سزا سنائی۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس کیس کی مذمت کرتے ہوئے اسے من گھڑت، سیاسی طور پر محرک اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں آزادی پسندوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن کا حصہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ آسیہ اندرابی 2017 سے نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں پہلے ہی قید ہیں۔

واضح رہے کہ آسیہ اندرابی کے شوہر عاشق حسین بھی گزشتہ تین دہائیوں سے گھر میں نظر بند ہیں، انہیں 2003 میں قتل کے ایک من گھڑت مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
مزید پڑھیں‌:گلوکار بادشاہ کی دوسری شادی، ساس نے تصاویر شیئر کردیں، سوشل میڈیا پر ہلچل

یہ بھی پڑھیں