Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

گلوکار بادشاہ کی دوسری شادی، ساس نے تصاویر شیئر کردیں، سوشل میڈیا پر ہلچل

ممبئی (شوبز ڈیسک) معروف بھارتی ریپر اور گلوکار بادشاہ کی ذاتی زندگی ایک بار پھر خبروں میں ہے۔

رپورٹس کے مطابق بادشاہ نے اپنی پہلی بیوی جیسمین مسیح سے طلاق کے چھ سال بعد پنجابی اداکارہ ایشا ریکھی سے شادی کی۔

ایشا ریکھی کی والدہ پونم ریکھی نے انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جس میں بادشاہ اور ایشا روایتی شادی کی رسومات ادا کرتے نظر آ رہے ہیں۔

اس موقع پر بادشاہ نے سبز رنگ کا کرتہ اور سنہری پگڑی پہن رکھی تھی جب کہ عشا سرخ عروسی لباس اور روایتی زیورات میں نظر آئیں۔

مداحوں نے پوسٹ پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے۔

آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا، جو بادشاہ کے نام سے مشہور ہیں، کی پہلی شادی 2020 میں جیسمین مسیح سے ہوئی تھی۔ ان کی ایک بیٹی ہے، جیسی گریس مسیح سنگھ، جو لندن میں رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں‌:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے بڑا حکومتی فیصلہ، جانیں مکمل تفصیلات

یہ بھی پڑھیں